امریکا:2023میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ خودکشیاں

امریکا:2023میں ملکی تاریخ  میں سب سے زیادہ خودکشیاں

واشنگٹن(اے پی)امریکی تاریخ میں گزشتہ سال سب سے زیادہ خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں ۔سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں 49ہزار300سے زیادہ لوگوں نے اپنی جانیں لیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ کی پروفیسرکیتھرین کیز نے کہا کہ امریکا میں خودکشی کی شرح 20 سالوں سے بڑھ رہی ہے ،یہ ایک بڑی خبر ہے ۔ ماہرین کے مطابق خودکشی ملک میں اموات کی 11ویں بڑی وجہ ہے ۔ ڈپریشن ، دماغی صحت کی محدود سہولیات اور اسلحے کی آسانی سے دستیابی کی وجہ سے بھی خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں