برص متاثرہ افراد کیلئے محبت و احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا : مریم نواز

برص متاثرہ افراد کیلئے محبت و احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا : مریم نواز

حکومت البینزم و دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے :وزیراعلیٰ پنجاب ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے :پیغام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ البینزم(برص)کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے ، متاثرہ افراد کیلئے محبت اور احترام کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا ،ایسے افراد کو عزت، تحفظ اور مساوی  مواقع فراہم کرنا ہمارا معاشرتی فریضہ ہے ۔ البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پرجاری اپنے پیغام میں وزیراعلی ٰپنجاب نے مزید کہاکہ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے ، البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے ،حکومت کا ہدف ایسا پنجاب ہے جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر سمجھا جائے نہ کوئی امتیازی سلوک کیا جائے ،البینزم کے شکار افراد کو معاشرتی تنہائی سمیت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،البینزم (Albinism)کے عالمی دن کا مقصد اس موروثی جینیاتی کیفیت کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ کرناہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 48دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم غیرمتزلزل ہے ،جنگ جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں