حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی اہم شخصیات

حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید  ہونے والی اہم شخصیات

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے حالیہ چند ماہ میں حزب اللہ اور حماس کے ساتھ ایران کی بھی اہم شخصیات کو شہید کیا ہے ۔

 رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ تنازع 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہوا، جس کے بعد سے اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار غزہ، ایران اورحالیہ دنوں میں لبنان تک پھیلادیا ہے ۔تازہ ترین کارروائی میں جمعہ کے روز اسرائیل نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کیا۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کیا گیا ،حزب اللہ کے اہم کمانڈر اور راکٹ ڈویژن کے سربراہ ابراہیم قدوسی کو 24 ستمبر کو بیروت میں شہید ہوئے ۔رضوان فورس کے اہم کمانڈر ابراہیم عقیل 20 ستمبر کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے ، اُن کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالرز مقرر تھی۔احمد وہابی بھی 20 ستمبر کے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ، وہ غزہ میں کارروائی کرنے والی رضوان سپیشل فورسز کے نگران بھی رہے ۔ حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر 30 جولائی کو بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے ۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے رہنماؤں کی فہرست میں ایک نام محمد ناصر کا بھی ہے ، جنہیں 3 جولائی کو لبنان کے شہر طائر میں نشانہ بنایا گیا۔سینئر فیلڈ کمانڈر طالب عبداللہ12 جون کو ایک حملے میں مارے گئے ،حماس کے رہنما محمد ضیف کو اسرائیلی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر غزہ کے علاقے خان یونس میں 13 جولائی کو شہید کیا جبکہ حماس رہنما صالح العروری 2 جنوری 2024 کو بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے ، وہ حماس کے القسام بریگیڈز کے بانی تھے ۔اس کے علاوہ پاسدا ران انقلاب اسلامی کی ایلیٹ قدس فورس کے سینئر کمانڈ محمد رضا زاہدی سمیت کئی ایرانی فوجی حکام بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں