نیپال :سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ہلاکتوں کی تعداد150ہو گئی

نیپال :سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ہلاکتوں کی تعداد150ہو گئی

کٹھمنڈو(اے ایف پی) نیپال میں 3دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 150سے تجاوز کرگئی، حکام کے مطابق 70 افراد لاپتا ہیں۔

 دارالحکومت کٹھمنڈوکے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ،کئی علاقوں کا دارالحکومت سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔حکومت نے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں 3 روز تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں