بھارتی شاعرہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، امریکی تنظیم کا ایوارڈ لینے سے معذرت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شاعرہ اور مصنفہ جیسنتا کرکیتا نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی فنڈ کے اشتراک سے ملنے والا بھارتی ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔
جیسنتا کرکیتا نے تقریب کے دوران کہا کہ بھارت کا ینگ آتھر ایوارڈ بچوں کی تعلیم سے متعلق امریکی فنڈ کے اشتراک سے دیا جا رہا ہے ، یہ لوگ بچوں کو مارنے والے اسلحہ کا کاروبار اور بچوں کی دیکھ بھال ایک ساتھ کیسے کر سکتے ہیں۔ دنیا کے بالغ افراد فلسطین میں مارے جانے والے ہزاروں بچوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔