ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے  3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

لندن (آئی این پی )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے مزید 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

امدادی رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تین تنظیموں کنڈر یو ایس اے ، اینارا اور راوا فنڈ کو دی جائے گی جس سے غزہ کے بچوں کو کھانا، صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور بے گھر خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جائیں گے ۔ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز غزہ کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں جو شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں