ویتنام: نجی چڑیا گھر میں برڈ فلو کے باعث 47 شیر ہلاک

ویتنام: نجی چڑیا گھر میں برڈ فلو  کے باعث 47 شیر ہلاک

ہنوئی(اے ایف پی)ایچ فائیو این ون برڈ فلو وائرس کی وجہ سے جنوبی ویتنام کے چڑیا گھر میں 47 شیر ہلاک ہو گئے ۔۔۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شیروں کی موت منابو لانگ این صوبے کے نجی مائی کوئنہ سفاری پارک اور ہو چی شہر کے قریب ڈونگ نائی چڑیا گھر میں ہوئیں۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر چڑیا گھر انتظامیہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ایجوکیشن فار نیچر ویتنام نے کہا کہ 2023 کے آخر تک ویتنام میں کل 385 ٹائیگرز قید میں رہ رہے تھے ۔ تقریباً 310 کو 16 نجی ملکیتی فارموں اور چڑیا گھروں میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی سرکاری سہولیات میں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں