امریکا:طوفان ہیلین ، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی،سینکڑوں لاپتا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طاقتور سمندری طوفان ہیلین سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 155 تک پہنچ گئی ہے ۔۔
سینکڑوں لوگ ابھی تک لا پتا ہیں، مقامی حکام کے مطابق شمالی کیرولائنا میں 74، جنوبی کیرولائنا میں 36، جارجیا میں 25، فلوریڈا میں 14، ٹینیسی میں چار اور ورجینیا میں دو افراد ہلاک ہو چکے ۔شمالی کیرولائنا اور جارجیا ، سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں ہیں۔لاکھوں لوگ بجلی و دیگر شہری سہولیات سے محروم ہیں ۔