فلپائن :آن لائن فراڈ میں ملوث چینی باشندوں سمیت 250گرفتار

فلپائن :آن لائن فراڈ میں ملوث چینی  باشندوں سمیت 250گرفتار

منیلا(اے ایف پی) فلپائن میں آن لائن فراڈ میں ملوث چینی باشندوں سمیت 250افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔

فلپائنی حکام نے بتایا کہ منیلا میں ایک آن لائن فراڈ کرنیوالی کمپنی کے  دفتر پر چھاپہ مار کر ملزموں کو حراست میں لیا جن میں سے زیادہ تر چینی باشندے ہیں۔ انسداد منظم جرائم کمیشن نے کہا کہ پولیس نے سینکڑوں فون، کمپیوٹرز ، بین الاقوامی اور مقامی سم کارڈز اور دیگر سامان ضبط کر لیا ۔ کمیشن نے کہا کہ ملزم متاثرین کیلئے رومانوی جذبات کا دکھاوا کرتے ہیں تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے اور آخر کار ان کا پیسہ چوری کر لیتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں