روس کا مشرقی یوکرین کے ایک اور گاؤں پر قبضہ
ماسکو(اے ایف پی)روسی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے قصبے کوراخوے کے قریب ایک اور گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ گاؤں پوکروسک کے قریب واقع ہے جویوکرینی فوج کے لیے ایک لاجسٹک مرکز تھا ۔علاوہ ازیں روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے گزشتہ روز 10 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔