بھارتی ریاست انتخابات:ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو شکست یقینی ہے :ایگزٹ پولز
نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں)ایگزٹ پولز کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں کانگریس نے سبقت حاصل کرلی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کانگریس سرپرائز دینے کو تیار ہے۔
ہریانہ میں کانگریس 90 میں سے 55 سیٹیں جیت سکتی ہے ۔ بی جے پی کی 10 سالہ حکومت کے خاتمے کے امکانات قوی ہوگئے ۔دوسری جانب کانگریس نے مقبوضہ کشمیر میں بھی نیشنل کانفرنس کے ساتھ بی جے پی کو بھی پچھاڑ دیا ہے ،یہاں بھی یہ اتحاد آسانی سے 43 نشستیں حاصل کرلے گا۔مقبوضہ کشمیر کی 90 نشستوں کے لیے انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحل میں مکمل ہوئے ۔واضح رہے ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشن نتائج کا اعلان کل 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔