فرانس:15 سالہ لڑکے پر 50 بار چاقو کے وار، پھر زندہ جلا دیا
مارسیل(اے ایف پی)جنوبی فرانس کے دوسرے سب سے بڑے شہر مارسیل میں منشیات فروش گروہ نے 15سال کے لڑکے پر 50 بار چاقو کے وار کئے ،پھر زندہ جلا دیا۔
مارسیل کے پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ 15 سالہ نوجوان کو بدھ کے روز وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا رواں سال مارسیل میں منشیات کے جھگڑوں میں 17 افراد ہلاک ہو چکے ۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا منشیات گینگ نے لڑکے کے قتل کیلئے ملزم کو 5ہزار یورو دینے کا وعدہ کیا تھا ،یہ گینگ مخالفین کو قتل کرنے کیلئے اجرتی قاتل بھرتی کرتے ہیں۔