کیمسٹری کا نوبیل انعام پروٹینز پر کام کرنیوالے 3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

کیمسٹری کا نوبیل انعام  پروٹینز پر کام کرنیوالے  3 سائنسدانوں کو دینے کا اعلان

اسٹاک ہوم(اے ایف پی ،رائٹرز)رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کیمسٹری کے شعبے میں 2024 کا نوبیل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بیکر، گوگل ڈیپ مائنڈ کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں ڈائمز ہیسابیزاور جان ایم جمپر کو یہ اعزاز زندگی کی بنیاد سمجھے جانے والی پروٹینز کے اسٹرکچر پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔ان سائنسدانوں نے پروٹینز کے راز کمپیوٹنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے دریافت کیے ۔رائل کمیٹی کے مطابق ان تینوں سائنسدانوں کی دریافتیں بہت اہم ہیں،ماحول دوست کیمیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔آج 10 اکتوبر کو ادب ،11 اکتوبر کو امن جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 14 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں