امریکی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار

امریکی انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا افغان شہری گرفتار

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 27سالہ افغان شہری کو اوکلاہاما سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

محکمہ انصاف نے توحیدی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد ناصر توحیدی نے بتایا کہ حملے کا مقصد لوگوں کے بڑے اجتماعات کو نشانہ بنانا تھا۔ملزم پر وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن مونیومنٹ کے ویب کیمروں کو بھی آن لائن چیک کرنے کا الزام ہے ۔ناصر توحیدی 2021 میں خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکا آیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں