غزہ جنگ پر بائیڈن نے نیتن یاہو کو مغلظات بکیں:امریکی صحافی کی کتاب میں انکشاف
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صدر بائیڈن نے اسرائیلی فوجیوں کے رفح میں داخل ہونے پر طیش میں آکر نیتن یاہو کو بدکار جھوٹا قرار دیا تھا۔
امریکی صحافی کی نئی کتاب ’’جنگ‘‘ کے اقتباس میں لکھا ہے کہ 2024 کے موسم بہار کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان تعلقات تیزی سے کشیدہ ہوتے چلے گئے تھے ۔امریکی صحافی کے بقول صدر بائیڈن اسرائیلی وزیراعظم کی آپریشن کے لیے کوئی حکمت عملی نہ ہونے پر طیش میں آگئے اور کہا کہ اسی لئے اسرائیل کو دنیا بھر میں ایک بدمعاش ریاست سمجھا جاتا ہے ۔