تائیوان کے صدر دشمنی میں اضافہ کر رہے، چین

 تائیوان کے صدر دشمنی  میں اضافہ کر رہے، چین

بیجنگ(اے ایف پی)چین نے کہا ہے کہ تائیوان کے صدر لائی چنگ دشمنی میں اضافہ کر رہے ۔

 دفاعی ترجمان وو کیان نے کہا کہ امریکا تائیوان کے مسئلے پر آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے ،واشنگٹن تائیوان کو اسلحہ فراہم کرکے جنگ کی خطرناک صورتحال کی طرف دھکیل رہاہے ۔یاد رہے دو روز قبل تائیوان کے صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کیلئے تائیوان کا مادر وطن بننا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں