شاہ سلمان طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں، سعودی شاہی ایوان

شاہ سلمان طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں، سعودی شاہی ایوان

ریاض(اے ایف پی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مقامی ہسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں۔

دارالحکومت ریاض سے سعودی شاہی ایوان نے اپنے بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کو طبی ٹیم نے انفیکشن کے خاتمے تک اینٹی بائیوٹکس کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے ۔یاد رہے مئی میں شاہی ایوان نے پہلی بار انکشاف کیا تھا کہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں جوڑوں کا بھی درد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں