رونے کیلئے ہمیشہ مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں:سارہ خان

 رونے کیلئے ہمیشہ مصنوعی چیزوں  کا استعمال کرتی ہوں:سارہ خان

لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ سارہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں زیادہ تر روتے دھوتے کردار ادا کرتی ہوں ۔

لیکن ایسے کرداروں کی شوٹنگ کرواتے ہوئے میرے رونا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ میری اصل زندگی میں غمگین واقعات ہوئے تو ہیں لیکن اُنہیں یاد کر کے بھی مجھے رونا نہیں آتا،سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ میں ڈراموں میں رونے کیلئے ہمیشہ مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ میں وہ والی اداکارہ نہیں ہوں جو غمگین مناظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے آسانی سے رونے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں