ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار
کراچی(شوبزڈیسک )عدالت نے ملزمہ انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
کراچی کی عدالت میں سزا کے خلاف ملزموں انب زہرہ اور ایوارڈ یافتہ فلم میکر منصور مجاہد کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے ۔واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزموں کو اکتوبر 2019 میں عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔