منی لانڈرنگ کیس، شلپا کا گھر سے بے دخلی کا نوٹس عدالت میں چیلنج
ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُنکے شوہر راج کندرا نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں اپنا رہائشی فلیٹ اور۔
ایک فارم ہاؤس خالی کرنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا۔ شلپا شیٹھی اور اُن کے شوہر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ملنے والے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا، جوڑی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پر گزشتہ روز سماعت ہوئی۔عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سماعت آج مقرر کی۔