ایکسرسائز کیمبرین پٹرول، پاکستان آرمی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

 ایکسرسائز کیمبرین پٹرول، پاکستان آرمی ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

لندن(نیوزایجنسیاں)پاکستان آرمی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈمیڈل جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔۔۔

 پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کیلئے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے۔ ایکسرسائز کیمبرین پٹرول 4 سے 13 اکتوبر تک ویلز برطانیہ میں جاری رہی جس میں شریک ٹیمز نے 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک مسابقتی ماحول میں دئیے گئے خصوصی اہداف کو حاصل کرنا تھا۔رواں سال ایونٹ میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا،پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی اورگولڈ میڈل حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں