ترکیہ :خواتین پر تشدد اور قتل کے خلاف مظاہرے

ترکیہ :خواتین پر تشدد اور  قتل کے خلاف مظاہرے

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے کئی شہروں میں سینکڑوں عورتوں نے خواتین پر تشدد اور قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

استنبول میں خواتین نے صدر رجب طیب اور ان کی پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا آپ ایک ایسی حکومت ہیں جو نوجوان لڑکیوں کو قتل کرنے دیتی ہے۔ خواتین کے حقوق کی ایک فیڈریشن کے مطابق  انقرہ اور ازمیر میں بھی مظاہرے ہوئے۔ ایک مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا ترکیہ میں رواں سا ل 299 خواتین کو قتل کیا گیا ہے، 160 ہلاکتوں کو سرکاری طور پر خودکشی یا حادثات قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں