سوڈان:پر ہجوم بازار میں فضائی حملہ، 23 ہلاک، 40 زخمی

سوڈان:پر ہجوم بازار میں فضائی  حملہ، 23 ہلاک، 40 زخمی

خرطوم(اے ایف پی)خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پر ہجوم بازار میں بمباری سے 23 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز کے مرکزی کیمپ کے قریب  واقع ہے۔ سوڈانی فوج کی جانب سے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔خیال رہے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کاایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ،زیادہ تر نہتے شہری ہلاک ہو رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں