ہانگ کانگ میں پاکستانی شہری قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ہانگ کانگ میں پاکستانی شہری  قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ میں پاکستانی نژاد شعیب معروف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرہ پاکستانی پر چاقو بردار دو افراد نے حملہ کیا، مشتبہ افراد کی تلاش  جاری ہے۔ متاثرہ شہری کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، شعیب کے ہوش میں آنے کے بعد ہی معاملے سے متعلق کچھ بتا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں