جنوبی افریقا:گھر میں فائرنگ خاندان کے 5 افراد سمیت 7 ہلاک

جنوبی افریقا:گھر میں فائرنگ  خاندان کے 5 افراد سمیت 7 ہلاک

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا میں ایک گھر میں فائرنگ سے خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ اتوار کی صبح جوہانسبرگ سے 40 کلومیٹر دور موکوکوٹلونگ کے علاقے  میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا تھاایک شخص مقامی ہوٹل میں گیا اور اسے بند پا کر ہوٹل کے مالک سے جھگڑا کیا ۔حکام کے مطابق ہوٹل کا مالک اس شخص کے گھر میں داخل ہوا اور خاندان کے افراد پر گولی چلا دی،ہوٹل مالک نے خود کو بھی گولی مار لی ،وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں