مسلم عرب گروپ کا اسرائیل کے حامی ٹرمپ اور کملا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)مسلم گروپ عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کے دونوں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی ایک کو بھی ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب نژاد مسلمانوں کے معروف گروپ نے اپنے قیام 1998 کے بعد سے پہلی بار ملکی صدارتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم عرب گروپ نے بیان میں کہا کہ نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب اسرائیلی حکومت کی آنکھیں بند کر کے حمایت کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔