بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں ’ آکسفورڈ یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی

بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار  پر اترتے ہیں یا نہیں ’ آکسفورڈ  یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی

لندن (آئی این پی)برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت پر مشکل میں پڑ گئی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل کس قدر پیچیدہ ہو جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کر لی ۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کروائے گی۔سابق طلبہ کو امیدواروں کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے ۔آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی جبکہ انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں