عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5فیصد تک گرگئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی  قیمتیں 5فیصد تک گرگئیں

لندن (اے ایف پی)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5فیصدتک گرگئیں،یہ گراوٹ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایران کی خام تیل یا جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے سے آگاہ کرنے کے بعد ہوئی ہے ۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت پانچ فیصد سے زیادہ گر گئی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 70.10 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جبکہ یورپی بینچ مارک برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت پانچ فیصد کے قریب گر کر 73.69 ڈالر پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں