وارنٹ گرفتاری جاری

 وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکہ (اے ایف پی ) بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ۔

بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم کے علاوہ ان کے 45 قریبی ساتھیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ۔یاد رہے رواں برس جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں طلبا تنظیموں کے مظاہرے کے دوران پرتشدد واقعات میں ایک ہزار افراد ہلاک اور 6ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں