دنیا میں 1 ارب سے زائد لوگ انتہائی غربت کا شکار

دنیا میں 1 ارب سے زائد  لوگ انتہائی غربت کا شکار

نیو یارک (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک اعشاریہ ایک ارب آبادی شدید غربت کا شکار ہے ۔

 غربت کی شرح افریقا اور جنوبی ایشیا  میں ہولناک ترین ہے ، ہر چھ میں سے 5 غریب افراد افریقا یا جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔ غریب لوگوں کی تقریباً نصف تعداد صر ف پانچ ممالک میں مقیم ہے ۔ بھارت میں 23کروڑ 40لاکھ افراد انتہائی غربت کا شکار ہیں۔پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے بعد ایتھوپیا، نائیجیریا اور کانگو کا نمبر آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں