کینیا ہائیکورٹ :نائب صدر کو تبدیل کرنیکا عمل معطل ،حکم امتناع جاری

کینیا ہائیکورٹ :نائب صدر کو تبدیل  کرنیکا عمل معطل ،حکم امتناع جاری

نیروبی(اے ایف پی)کینیا کی ہائیکورٹ نے ریگاتھی گچاگواکے تاریخی مواخذے کے بعد نائب صدر کیلئے انتخاب کے عمل کو معطل کر دیا۔

جج اینوک چاچا میویتا نے 24 اکتوبر تک حکم امتناع جاری کر دیا ، گچاگوا کی قانونی ٹیم نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکی برطرفی غیر منصفانہ اور جلد بازی میں کی گئی ۔یاد رہے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد دو روز قبل کینیا کی پارلیمنٹ نے نائب صدر کیخلاف مواخذ ے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں