جاپان:سائیکل چلاتے وقت موبائل استعمال کرنے والوں کو جیل جانے کا خطرہ
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نظر ثانی شدہ روڈ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ چھ ماہ قید یا 660ڈالر تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے ۔ نئے قوانین کے تحت نشے کی حالت میں سائیکل چلانے پر سوار کو تین سال تک قید یا 5لاکھ ین تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ سائیکل سواروں کو الکحل پیش کرنے والوں کو دو سال تک قید یا 3لاکھ ین تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔