وفاقی چیمبرکا معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ
ٍکراچی ،لاہور(آئی این پی،اسٹاف رپورٹر) وفاقی چیمبرکے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر، صدر عاطف اکرام شیخ، اور ۔
ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز نے حکومت سے ملک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری مانیٹری پالیسی سے مایوس ہے کیونکہ یہ بنیادی افراط زر کی نسبت بھاری پریمیم پر مبنی ہے ، فی الو قت، حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق، ستمبر 2024 میں مہنگائی 6.9 فیصد رہی ہے لیکن، پالیسی ریٹ 17.5 فیصد پربرقرار ہے ۔ جوکہ بنیادی افراط زر کے مقابلے میں 1060 بیسس پوائنٹس کے پریمیم کی عکاسی کرتا ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں نومبر میں شرح سود میں 5فیصد اور دسمبر میں مزید 5فیصد کمی کا مطالبہ کیا تاکہ کاروباری طبقے کو موجودہ معاشی دبا سے ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔