ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان ،تولہ سونا2500روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان رہا، ادھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 277.70روپے کا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 278.63روپے کا ہوگیا، تاہم یورو 58پیسے کے اضافے سے 302.52روپے پرجاپہنچاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 2.32روپے کی کمی سے 358.91 روپے پر آگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 2752 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 87ہزار 200روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔