’’تمباکونوشی سے پاک نسل ‘‘ برطانوی پارلیمنٹ میں نیاقانون منظوری کیلئے پیش
لندن (اے ایف پی)برطانیہ نے ’’تمباکونوشی سے پاک نسل ‘‘بنانے کے مقصد کے تحت ایک نیاقانون پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کردیا ۔
سیکرٹری ہیلتھ ویس سٹریٹنگ کا کہناہے کہ یہ صحت عامہ کی قانون سازی کا ایک اہم حصہ ہے ، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم اپنے ملک میں سگریٹ نوشی سے پاک پہلی نسل تشکیل دے رہے ہیں،اس کے تحت ہمارے ملک میں پروان چڑھنے والے بچے کبھی بھی قانونی طور پر سگریٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوں گے ۔ ٹوبیکو اینڈ ویپس بل یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو تمباکو خریدنے کی عمر کو بتدریج بڑھا کر قانونی طور پر سگریٹ نوشی سے روکے گا۔