سپین میں پاکستانی فیملی کے 2بچے ریلے میں بہہ کر جاں بحق

سپین میں پاکستانی فیملی کے  2بچے ریلے میں بہہ کر جاں بحق

میڈرڈ(آئی این پی)سپین کے شہر ویلنسیا میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فیملی کے 2 بچے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام نے 3 سالہ بچی اور 6 سالہ بچے کی لاشیں تلاش کرلی ہیں جنہیں ڈی این ایز کی تصدیق کے بعد متاثرہ خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔ پاکستانی سفارتخانے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اس بات کی تصدیق اوراہلخانہ سے رابطہ کرکے کہا گیاہے کہ ہم مشکل گھڑی میں پاکستانی خاندان کیساتھ کھڑے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں