عمرہ زائرین ویکسین ضرورلگوائیں:ادارہ امور حرمین
مکہ مکرمہ( آئی این پی)ادارہ امور حرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر انلفوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرورلگوائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین عمرے کے دوران عوامی ہجوم والے مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال کریں تاکہ موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور یکسوئی سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادات میں گزار سکیں۔