لندن:پاکستان ہائی کمیشن نے فائز عیسیٰ پر حملے کی باضابطہ شکایت درج کرادی

لندن:پاکستان ہائی کمیشن نے فائز عیسیٰ  پر حملے کی باضابطہ شکایت درج کرادی

لندن(آئی این پی)لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کئے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کرادی۔ شکایت بارے تصدیق کرتے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 سابق چیف جسٹس پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا گیا، پولیس نے ابھی تک ایکشن نہیں لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حکام نے سخت کریک ڈاؤن کرکے حملے میں ملوث پی ٹی آئی رہنماملائکہ بخاری، یوٹیوبر شایان سمیت 23 افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دئیے ہیں ۔ مظاہرہ کرنیوالے دوہری شہریت کے حامل 153 افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں