چین:طلاق کے بعد ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 ہلاک

چین:طلاق کے بعد ناخوش  ڈرائیور نے درجنوں لوگوں  پر گاڑی چڑھادی، 35 ہلاک

بیجنگ (اے ایف پی)چین میں طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے ناخوش ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی سے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سے 35 افرادہلاک اور 43زخمی ہوگئے ۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ  واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیرکے روز مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا۔چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور فین کو گرفتار کرلیا ، جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیاتھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔پولیس کاکہناہے کہ اپنی طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے اس میں عدم اطمینان پیداہوااور وہ ذہنی طور پر متاثر ہواجس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں