امریکا کے ساتھ اب بھی رابطے موجود ہیں :ایرانی وزیر خارجہ
تہران(اے ایف پی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان رابطے کے چینل ابھی بھی کھلے ہیں۔
انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے امریکاکے ساتھ اختلافات موجود ہیں ، یہ اختلافات بعض اوقات بہت بنیادی اور مرکزی حیثیت اختیار کئے ہوتے ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ طے نہ ہو سکتے ہوں لیکن ہم ان اختلافات کی سطح میں کمی لانے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔