جنوبی افریقا :پولیس آپریشن ،4ہزار غیر قانونی مزدور کان میں محصور
کیپ ٹاؤن(اے پی)جنوبی افریقا کی پولیس کا غیر قانونی کان کنوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔حکومت نے سونے کی غیر قانونی کان میں محصور چار ہزار افراد کو مدد فراہم کرنے سے انکار کیا ہے ۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سٹیلفونٹین میں زیر زمین کان کنوں کو خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے ان کا سامان زیر زمین لے جانے کیلئے استعمال ہونے والے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں سطح زمین پر واپس آنے پر مجبور کر کے گرفتار کیا جا سکے ۔