افغانستان:غیر اسلامی کتابیں رکھنے پر پابندی ، 400 اسلام دشمنی پر مبنی قرار
کابل(اے ایف پی )افغانستان کی طالبان حکومت نے دوسرے ملکوں سے درآمد کردہ کتب کا لائبریریوں اور دوسری جگہوں پر معائنہ کرتے ہوئے غیر اسلامی یا دین مخالف کتب پر پابندی لگا دی ۔
اکتوبر میں طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات نے اعلان کیا تھا کہ اس نے 400 کتابوں کو اسلام دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے ۔