دنیا کا سب سے بڑا پائریسی نیٹ ورک پکڑا گیا

 دنیا کا سب سے بڑا پائریسی نیٹ ورک پکڑا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)یورپ میں 10 ممالک کی پولیس نے ایک بڑے مشترکہ آپریشن میں دنیا کے سب سے بڑے۔

 پائریسی نیٹورک کو دھر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آپریشن ٹیکن ڈاؤن میں برطانیہ، بلغاریہ، کروشیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ اور رومانیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔یہ نیٹورک مبینہ طور پر یورپ میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین کو پائریٹڈ کانٹینٹ فراہم کر رہا تھا اور غیر قانونی طور پر 26 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم ماہانہ اور سالانہ 3.15 ارب ڈالر کما رہا تھا جس سے سٹریمنگ سروسز کو سالانہ 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو رہا تھا۔آڈیو ویژول اینٹی پائریسی ایلائنس کی مدد سے قانون نافذ کرنے والوں کے اس آپریشن میں 17 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کی گئی اور 11 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 102 افراد زیرِ تفتیش ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں