لڑکی پسند آجانے پر فوری شادی کرلینی چاہیے :منیب بٹ

لڑکی پسند آجانے پر فوری شادی کرلینی چاہیے :منیب بٹ

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار منیب بٹ نے کہاہے کہ شادی سے قبل وہ اپنی اہلیہ ایمن خان کو ان کی کم عمری کی وجہ سے چھوٹی بہن کے طور پر دیکھتے تھے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو کوئی لڑکی پسند آجائے تو اسے فوری اس سے شادی کرلینی چاہئے ے کیونکہ ان کے نزدیک‘گرل اور بوائے فرینڈ’ جیسے تعلقات کا کوئی تصور نہیں اور وہ ان پر یقین نہیں رکھتے ۔ انہوں نے بھی یہی کیا، ایمن خان سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہی اپنے خاندان کو بتایا اور چند ماہ کے اندر منگنی کرلی۔ ان کی منگنی 2017 کے آغاز میں ہوئی اور 2018 میں شادی ہوئی۔ نہ صرف شادی بلکہ والد بننے کے بعد بھی انسان کی زندگی میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جو اسے زیادہ سمجھدار اور ذمہ دار بناتی ہیں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شادی کے بعد انسان کے معمولات تبدیل ہوجاتے ہیں، اور بیوی اسے زیادہ آزاد نہیں رہنے دیتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں