نرگس فخری کی بہن عالیہ مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار
نیویارک (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بہن عالیہ کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، 43 سالہ عالیہ نے مبینہ طور پر ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور ان کی دوست 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق عالیہ فخری نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا ہے ، اگر ان پر الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔ادھر عالیہ کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا ہے ، جہاں اسکی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے جبکہ ان کی اگلی پیشی 9 دسمبر کو مقرر ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جب انہوں نے نرگس فخری سے سوال کیا تو اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بہن کے ساتھ گزشتہ 20 برس سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے اس لئے وہ نہیں جانتی کہ عالیہ کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اور نہ ہی ان کا اس سب سے کوئی تعلق ہے ۔