عرفی جاوید نے سالوں بعد ‘چِن فلرز’ ختم کروا دیئے ، تصویر وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک ) مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنے چہرے سے ‘چِن فلرز’ ختم کروا دیئے ،جس کی تصویروائرل ہوگئی ہے ۔
عرفی نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس تبدیلی کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں وہ گاڑی میں موجود تھیں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی چِن فلرز کو ختم کروا رہی ہیں۔ اگلی سٹوری میں عرفی نے فلرز ختم ہونے کے بعد اپنے چہرے کی تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی تھوڑی، ‘چِن’ پہلے کی نسبت کم نظر آئی۔