نکاراگوا :صدر ڈینیل کی اہلیہ شریک صدر کے عہدے پر فائز،آئینی ترمیم منظور
سان جوس(اے ایف پی)پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا کی اہلیہ کو شریک صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔۔۔
جبکہ صدارتی مدت بھی پانچ سے بڑھا کر چھ سال کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اورٹیگا ملک میں تیزی سے آمریت کی جڑیں مضبوط کرنے میں مصروف ہیں ۔اب تک سینکڑوں مخالفین کو جیل بھیجا گیا ہے ۔ ہزاروں نکاراگون جلاوطن ہیں ۔ آئینی ترمیم میں یہ بھی کہا گیا کہ وطن کے غداروں سے شہریت چھین لی جا سکتی ہے ۔یاد رہے اورٹیگا حکومت پہلے ہی سینکڑوں سیاستدانوں، صحافیوں، دانشوروں اور جمہوریت پسند کارکنوں کی شہریت چھین چکی ۔