ٹرمپ نے بروک رولنز کو سیکرٹری زراعت نامزد کر دیا

ٹرمپ نے بروک رولنز کو  سیکرٹری زراعت نامزد کر دیا

واشنگٹن(اے ایف پی)نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے بروک رولنز کو سیکرٹری زراعت نامزد کر دیا، 52 سالہ رولنزامریکا فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے سی ای او ہیں۔

 ٹرمپ کے کئی دیگر نامزد امیدواروں کی طرح بروک رولنز کے بھی ٹرمپ سے قریبی تعلقات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی تصدیق کے بعد بروک رولنز ایک وسیع ایجنسی کو کمانڈ کریں گے جس کا کام فارم پروگراموں، تحقیق ، تجارت، خوراک کی حفاظت، جانوروں ، پودوں کی صحت اور ملک کے جنگلات کی نگرانی کرناہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں