نصف صدی قبل سینکڑوں کتوں کا قتل، کینیڈین حکومت کی مقامی قبیلے سے معذرت

نصف صدی قبل سینکڑوں کتوں  کا قتل، کینیڈین حکومت کی  مقامی قبیلے سے معذرت

اوٹاوا(اے ایف پی)کینیڈا کی حکومت نے نصف صدی قبل پولیس کے ہاتھوں سلیج ڈاگز (برف پر گاڑی کھینچنے والے کتوں)کو مارنے پر مقامی کمیونٹی سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔

کینیڈا کی حکومت کمیونٹی کو 3کروڑ20لاکھ ڈالر معاوضہ بھی ادا کرے گی۔رپورٹ کے مطابق مقامی نوناوک کمیونٹی کے ایک ہزار سے زیادہ کتے ان کے مالکان کے لیے سنگین اور مشکل نتائج کو مدنظر رکھے بغیرمارے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلیج ڈاگز شکار، ماہی گیری اور دیگر کاموں کیلئے ضروری تھے ۔ کمیونٹی کا ان پر انحصار تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں