آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر نے میانمار جنتا سربراہ کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کر دی

آئی سی سی چیف پراسیکیوٹر نے  میانمار جنتا سربراہ کے وارنٹ  گرفتاری کی استدعا کر دی

دی ہیگ(اے ایف پی ،رائٹرز)آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے ضمن میں میانمار کی فوجی جنتا کے سربراہ من آنگ ہلینگ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی۔۔

 درخواست کردی۔کریم خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جامع، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ میانمار کے قائم مقام صدر اور سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے خلاف انسانی جرائم کا ارتکاب کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جنتا کے ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ میانمار نے آئی سی سی کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ادھر روہنگیا مسلمانوں نے فوجی جنتا کے سربراہ کے وارنٹ گرفتار ی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں امید ہے آئی سی سی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں